اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا:سابق رکن اسمبلی کنتی دیوی کا انتقال - گیا اتری اسمبلی حلقہ کی رکن اسمبلی کتنی دیوی

آرجے ڈی کی رکن اسمبلی کنتی دیوی کا 67 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے، کافی دنوں سے انکی طبیعت خراب تھی۔ کنتی دیوی سمارک یادو قتل معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہی تھیں، انکے شوہر و سابق رکن اسمبلی راجندر یادو بھی گیا سینٹرل جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

سابق رکن اسمبلی کنتی دیوی کا انتقال
سابق رکن اسمبلی کنتی دیوی کا انتقال

By

Published : Apr 23, 2021, 9:09 PM IST

گیا کے اتری اسمبلی حلقہ کے ایک بڑے سیاسی گھر کی گارجین اور سابق رکن اسمبلی کنتی دیوی کا پٹنہ پی ایم سی ایچ میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا، انہیں کئی دنوں سے ڈائلسیس پر رکھا گیا تھا۔

اطلاع کے مطابق انہیں گردہ کی بیماری کافی دنوں سے تھی اور ان دنوں وہ کورونا سے بھی متاثر ہوگئی تھیں۔رواں برس جنوری میں ہی گیا سول کورٹ نے کنتی دیوی کو جے ڈی یو رہنما سمارک یادو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اس دوران انہوں نے بیماری کا حوالہ دیکر گیا سول کورٹ اور پٹنہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی دائر کی تھی، تاہم اس عرضی کو خارج کردیا گیا تھا، جس کے بعد وہ اورنگ آباد کے داود نگر جیل میں بند تھیں۔

کنتی دیوی کا 67 برس کی عمر میں انتقال ہوا ہے. 2020 کے اسمبلی انتخابات میں کنتی دیوی نے بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے خود الیکشن لڑنے سے منع کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنی جگہ پر اپنے بیٹے رنجیت یادو کو ٹکٹ دلوایا اور انہیں اتری اسمبلی حلقہ سے جیت دلوا کر اسمبلی تک پہنچایا۔ رنجیت یادو راشٹریہ جنتا دل کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی ہیں، جبکہ کنتی دیوی یادو کے شوہر راجندر یادو بھی اتری اسمبلی حلقہ سے تین مرتبہ جیت درج کر چکے ہیں۔

راجندر یادو ایک لڑکی کے قتل کے الزام میں جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔راجندر یادو اپنے علاقے کے دبنگ مانے جاتے تھے. انکے جیل جانے پر انکی بیوی کنتی دیوی نے ہی سیاسی اور گھریلو ذمہ داریاں سنبھالی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details