گیا: ریاست بہار کے عازمین حج کی دو امبارکیشن پوائنٹ سے پرواز ہوگی ایک بہار کا گیا امبارکیشن پوائنٹ ہے جب کہ دوسرا کولکاتا امبارکیشن ہے نیتاجی سبھاش چندربوس کولکاتا سے 1776 عازمین کی پرواز ہوگی جب کہ بقیہ 3500 عازمین کی پرواز گیا ہوائی اڈے سے ہوگی۔ کولکاتا سے سفر حج پر روانہ ہونے والے درجنوں عازمین کی پریشانی بڑھ گئی ہے ان عازمین کی فلائٹ کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود اچانک بار بار اس میں ترمیم ہونے کی وجہ سے انہیں کئی مسائل کا سامنا ہے۔
بہار اسٹیٹ حج کمیٹی کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یکم اور دو جون کو سعودی عرب کے جدہ جانے والی فلائٹ کے شیڈول میں تین بار اچانک تبدیلی کی گئی ہے، اس کا اثر ایک طرف ان عازمین حج کی جیبوں پر ہو رہا ہے تو دوسری طرف ان کا وقت بھی ضائع ہو رہا ہے اس سے عازمین میں حکومت کے علاوہ حج کمیٹی آف انڈیا اور بہار اسٹیٹ حج کمیٹی کے خلاف کافی غم و غصہ ہے۔
گیا ضلع کے ایک عازم حج ضیاء الدین احمد جن کی فلائٹ کولکاتا سے ہے، انہوں نے کہا کہ اچانک تبدیلی سے پریشانی بڑھ جاتی ہے پہلے شیڈول کے مطابق انہوں نے کولکاتا کے لیے ٹرین سے ریزرویشن کرایا تھا تاہم تبدیلی کی وجہ سے ٹکٹ منسوخ کرنی پڑی ہے اب وہ بس سے جائیں گے یکم جون کو ان کی پرواز ہوگی عالم گنج پٹنہ کے باشندہ شکیل احمد جن کا کور نمبر 1564 ہے۔