بہار کے ضلع گیا میں واقع مرزا غالب کالج کے دو پروفیسر آج اپنے ملازمت سے سبکدوش ہوگئے، ان میں ایک پروفسیر رضاء الدین سابق صدر شعبۂ زوالوجی اور دوسرے پروفیسر نعیم اختر سابق صدر شعبۂ کامرس سے ہیں، ان اساتذہ کے لیے آج نم آنکھوں سے الوداعیہ کی رسم ادا کی گئی۔
اس پروگرام کی نظامت پروفیسر اسفر جمال ملک اور ڈاکٹر آفتاب عالم نے کی اور دیگر اساتذہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
پروفیسر عبدالقادر نے کہا کہ 'پروفیسر رضاء الدین کو خفا ہوتے ہوئے نہیں دیکھا اور پروفیسر نعیم کو خفا کے بغیر نہیں دیکھا۔ وہیں پروفیسر عین الحق نے کہا کہ یہ لمحہ ہمارے لئے فکر کا ہے کہ ہم ان دونوں کی شکل میں کالج کا بیش قیمتی سرمایہ کھورہے ہیں۔
کالج کے پرنسپل پروفیسر سرفراز خان نے اس موقع پر کہا کہ اس دنیا میں انسان کی مثال اس مسافر کی ہے جو اپنے لمبے سفر کے دوران کئی جگہ پر رکتا ہے اور پھر منزل کی جانب گامزن ہوجاتا ہے۔