اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: این سی بی کی فرضی چھاپہ ماری معاملہ میں خاندان کو انصاف کا انتظار

گیا میں ایک خاندان نے محکمہ نارکوٹکس پر گذشتہ 5 برسوں سے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ارکانِ خاندان کے مطابق این سی بی کی جانب سے فرضی کیس میں انہیں پھنسایا جارہا ہے۔

Gaya: Family waiting for justice in NCB fake raid case
گیا: این سی بی کی فرضی چھاپہ ماری معاملہ میں خاندان کو انصاف کا انتظار

By

Published : Mar 6, 2021, 4:24 PM IST

بہار کے گیا میں رہنے والے ایک خاندان نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کی گئی جانچ میں ان کی بے گناہی ثابت ہونے کے باوجود ابھی تک انہیں انصاف نہیں ملا ہے۔

گیا: این سی بی کی فرضی چھاپہ ماری معاملہ میں خاندان کو انصاف کا انتظار

اطلاعات کے مطابق 2015 میں این سی بی کے افسران نے گیا کے بارہ چٹی میں چھاپہ ماری کی تھی اور ایک خاندان کو مبینہ طور پر فرضی مقدمہ میں پھنسانے کی کوشش کی تھی۔ اس وقت کے ایس ایس پی اور سٹی ایس پی نے اس سلسلہ میں تحقیقات کرکے این سی بی کی کاروائی کو فرضی قرار دیا تھا۔

5 سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود ابھی تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں مل سکا۔ پولیس جانچ میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ بارہ چٹی تھانہ کے کاہو داغ گاؤں میں جی ٹی روڈ پر واقع ایک مکان میں رانچی این سی بی کی ٹیم نے کوشلیا دیوی کے مکان پر چھاپہ مارا تھا جس کے بعد کوشلیا دیوی نے مقامی پولیس کو اس کی اطلاع دی اور ایف آئی آر درج کروایا۔

ایس ایس پی منو مہاراج نے سٹی ایس پی اوکاش کمار کی نگرانی میں جانچ کا حکم دیا تھا۔ تحقیقات میں این سی بی کی کاروائی کو فرضی پایا گیا تھا تب سے متاثرہ خاندان پر کیس واپس لینے کے لیے بھی ڈباؤ ڈالا جارہا ہے۔

خاندان نے مزید بتایا کہ این سی بی کی مرکزی ٹیم نے بھی فرضی چھاپہ ماری کی تصدیق کی ہے۔ وہیں، ایس ایس پی ادتیہ کمار نے بتایا کہ جانچ مکمل ہوچکی ہے۔ چونکہ معاملہ سرکاری افسران سے جڑا ہے اس لیے چارج شیٹ داخل کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details