اردو

urdu

Bihar Minority Employment Loan Scheme: وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع

By

Published : Mar 10, 2022, 10:06 AM IST

گیا میں محکمۂ اقلیتی بہبود نے وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے لیے فارم بھرنے کی تاریخ کی توسیع کردی ہے۔ آخری تاریخ 9 مارچ سے بڑھا کر 31 مارچ تک کردیا گیا ہے Chief Minister Minority Employment Loan Scheme

وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم
وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم

ریاست بہار میں محکمۂ اقلیتی بہبود نے "وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم" کے لیے فارم بھرنے کی تاریخ بڑھادی ہے اب اس کے تحت اکتیس مارچ تک فارم بھرے جائیں گے۔ Chief Minister Minority Employment Loan Scheme

ضلع گیا میں اب تک 600 سے زیادہ فارم جمع ہوچکے ہیں. فارم جمع ہونے کا سلسلہ فروری ماہ سے جاری ہے اور اسی کی روشنی میں آگے کی کارروائی ہوگی۔

ضلع اقلیتی فلاح و بہبود افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت سال _2021_2020 اور 2021_2022 کے لیے درخواست کی تاریخ بڑھادی گئی ہے۔ تاہم باقی شرائط پہلے کی طرح برقرار رہیں گی۔ اقلیتی بہبود آفس و اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے آفس میں ڈاک کے ذریعے یا ہاتھوں ہاتھ درخواست اکتیس مارچ شام پانچ بجے تک جمع کیا جا سکتا ہے


واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت بے روزگار اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو روز گار کے لیے یہ اسکیم پانچ فیصد شرح سود پر پانچ سال کے لیے رقم دی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ایک لاکھ روپے سے پانچ لاکھ روپے تک قرض دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details