ضلع گیا میں کورونا کاخوف اور لاک ڈاون کا اثر ہے ۔ عید کے موقع پر گلزار رہنے والی گلیاں سنسان پڑی ہیں ، کرتا پائجامہ و ٹوپی میں ملبوس ہوکر ایک دوسرے کومبارک باد دینے والوں کے لئے گلیاں و سڑکیں منتظر تھیں ، خاص طورسے وہ علاقے جہاں مسلمانوں کی کثیر آبادی ہے وہاں پر بھی سڑکیں سنسان ہیں ۔
شہر کا گاندھی میدان جہاں ہزاروں ہزار افراد نماز عید الفطر ادا کرتے تھے ،آج گاندھی میدان خالی پڑا ہے ، یہی وہ میدان ہے جہاں بارگاہ ایزدی میں سربسجود ہونے کے لئے فرزندان توحید پہنچنے لگتے تھے۔مگر آج یہ میدان وہ روحانی اوردلکش مناظر سے محروم رہا ، یہی حال پورے شہر میں دیکھنے کومل رہاہے ۔