گیا کے ڈسٹرک مجسٹرٹ ابھیشیک سنگھ اور ایس ایس پی راجیو مشرا نے مشترکہ طور پر گیا کالج میں موجود اسٹرانگ روم کا جائزہ لیا۔ اس دوران ابھیشیک سنگھ نے اسٹرانگ روم کے سبھی سیل کمروں کے دروازے کی جانچ کی۔
گیا: ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے اسٹرانگ روم کا جائزہ لیا انہوں نے اسٹرانگ روم کے ذمہ دار کو سی سی ٹی وی کیمرے کے بیک اپ کو بھی محفوظ رکھنے کی ہدایت دی۔ اس دوران ووٹوں کی گنتی کے دن کے متعلق بھی حکمت عملی تیار کی گئی۔
قابل ذکر ہے کہ ووٹوں کی گنتی23 مئی کو کی جائے گی اور اس دن کسی کو بھی گیا کالج کے احاطے میں پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ گنتی کے بعد وجئے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب ایس ایس پی راجیو مشرا نے گیا کالج میں لگاتار پٹرولنگ کراتے رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئے اس کے لیے کمروں کو توڑ کر ایک بڑا ہال تیار کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے۔