ریاست بہار کے ضلع گیا کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں اردو ڈائرکٹوریٹ ، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ حکومت بہار کے منصوبے کے تحت ہفتہ کو "اردو داں طلبہ حوصلہ افزائی انعامی مسابقہ 19/ 2018 کاانعقاد ہوا ۔پروگرام کی صدارت اردوزبان سیل کے انچارج محمدسلیم انصاری نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض سیداصدق نے بحسن خوبی انجام دیا ۔
مسابقہ میں میٹرک ، انٹر اورگریجویشن کے طلباء وطالبات مختلف اسکولوں وکالجوں سے شریک ہوئے اور منتخب عنوانات کے تحت اپنے تاثرات کااظہار کیا۔
اردوزبان سیل کے انچارج سلیم انصاری نے پروگرام کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس مقصد صرف اور صرف اردو داں طلباء وطالبات کو مادری زبان اردو کودلچسپی کے ساتھ پڑھنے کی ترغیب دینا اور انکے تقریری ولسانی صلاحیت کو پروان چڑھانا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔