گیا: ریاستی وزیر گیا انچارج وزیر شہنواز حسین نے شہر میں پانی کی قلت کے بحران پر افسران سے جائزہ لیا، اس دوران علی گنج، مولانا آزاد کالونی، شیوپوری کالونی سمیت کئی محلوں میں پانی کے بحران کا معاملہ پرزور طریقے سے اٹھایا گیا۔ انچاج وزیر نے وعدہ کیا جلد ہی پانی کی فراہمی بہتر طریقے سے ہوگی Drinking water crisis in Gaya۔
ریاست بہار کے ضلع کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں ضلع سطح کی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ریاستی وزیر شہنواز حسین شامل ہوئے۔ ضلع کے تمام ترقیاتی منصوبوں بشمول پانی کی فراہمی، صنعت اور دیگر موضوعات پر جامع انداز میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی، سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر پریم کمار، ڈاکٹر سریندر یادو سمیت سبھی رکن اسمبلی و رکن پارلیمان کے ساتھ اعلی افسران اور مقامی نمائنددوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پُر زور طریقے سے پینے کے پانی کے بحران کا معاملہ اٹھایا گیا۔ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے حکومت اور انتظامیہ کے رویہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ آرجے ڈی کے قانون ساز کونسل کے رکن رنکو یادو نے کہا کہ ضلع گیا سیاحتی ومذہبی اعتبار سے بھی کافی اہم ہے ہر دن ملک وبیرون ملک کے سیاح آتے ہیں، ضلع کو شدید گرمی اور لہر کا سامنا ہے۔ ایسے میں باشندوں کے لیے پینے کے پانی کا بھی بحران ہے حد تو یہ ہے کہ انتظامیہ ومیونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کا انتظام تک نہیں کیا گیا ہےجو باعث تشویش ہے۔