ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع سی آرپی ایف 159بٹالین کے ہیڈکوارٹر میں ثقافتی پروگرام ہوا ، اس پروگرام کو یوم بہادری کے موقع پر منایا گیا۔ سی آرپی ایف کے جوانوں سمیت ملک کی کئی ریاستوں کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، اس موقع پر چھوٹے بچوں کی بھی پیش کش ہوئی ، اس سے قبل سی آرپی ایف 159بٹالین کے کمانڈنٹ کمار مینک اور دوسرے افسران نے شمع روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کیا۔
واضح ہوکہ گزشتہ ماہ ہی چھتیس گڑھ میں سی آرپی ایف کے منعقدہ پروگرام میں وزیرداخلہ امیت شاہ کے ہاتھوں سی آرپی ایف 159بٹالین گیا یونٹ کو ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ، کمپنی کو ضلع میں نکسلیوں کے خلاف نمایاں آپریشن اور کاروائی کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔
اس موقع پر کمار مینک نے کہاکہ سی آرپی ایف 159بٹالین نے اپنے قیام سے ہی اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے 1965میں پاکستان کو شکست دی اور اسکے بعد جب سے سی آرپی ایف کو ملک کے اندرونی حصے کی حفاظت کے لیے لگایا گیا تب سے سی آرپی ایف اپنی محنت سے یہاں کے باشندوں کو محفوظ رکھنے کے لیے دن رات محنت کی ہے ۔