اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bilqis Bano Case قصورواروں کی رہائی کے خلاف سی پی آئی ایم ایل کی مہم

بہار کے ضلع گیا میں آج سی پی آئی ایم ایل کے کارکنان ورہنماوں نے بلقیس بانو کیس کے مجرموں کو رہا کرنے پر مرکز اور گجرات حکومت کے خلاف احتجاجی مہم کی شروعات کی۔ سی پی آئی ایم ایل کی یہ مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ Cpiml Start One Week Campaign

Cpiml Start One Week Campaign
Cpiml Start One Week Campaign

By

Published : Aug 27, 2022, 7:11 PM IST

گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع کلکٹریٹ کے سامنے سی پی آئی ایم ایل کے اراکین نے بلقیس بانو کیس میں مجرموں کی رہائی منسوخ کرنے کے حوالے سے احتجاج کیا۔ اس دوران کارکنان نے پلے کارڈس لے کر ' بلقیس بانو کو انصاف دو ' جیسے نعرے لکھ کر صدائے احتجاج بلند کی۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔Cpiml Start One Week Campaign In Favour Of Bilqis Bano In Gaya

Cpiml Start One Week Campaign

سی پی آئی ایم ایل کے رہنما طارق انور نے کہاکہ ایک طرف وزیراعظم نریندر مودی پندرہ اگست کو لال قلعہ سے خواتین کو باختیاربنانے اورخواتین کا احترام کرنے کی باتیں کہ رہے تھے۔وہیں دوسری طرف گجرات میں ایک خاتون کے جنسی زیادتی اور قتل جیسے سنگین معاملات میں ملوث مجرموں کو معافی دیکر آئین اور انصاف کا گلا گھونٹا گیا ہے۔ یہ کیسا احترام ہے کہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کو رہا کردیا گیا۔ان کے ساتھ اس طرح سے پیش آیا گیا گویاکہ وہ کوئی جنگ جیت کے آئے ہیں۔

ضلع سکریٹری ریتا برنوال نے کہاکہ وہ ایک خاتون ہیں۔اگر ابھی وہ کھڑی نہیں ہوتی ہیں تو وہ خواتین کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت بلقیس بانو کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کو دوبارہ سے جیل بھیجاجائے۔ورانہ ایک غلط روایت قائم کاسلسلے کاآغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:Poetry Session in Gaya گیا میں رضیہ خاتون فاؤنڈیشن کی جانب سے شعری نشست کا اہتمام

ریتا برنوال نے بتایا کہ آج سے سی پی آئی ایم ایل کا ایک ہفتے تک احتجاج ومظاہرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ احتجاج ملکی سطح پر ہورہاہے ۔ضلع گیا کے ہربلاک میں احتجاج ہوگا ۔وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کو اس حوالے سے اپنا موقف واضح کرنا ہوگا کہ کیا بلقیس بانو کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کو رہائی دینا صحیح ہے یا غلط ؟ حکومت کو چاہیے کہ وہ خواتین کے ساتھ انصاف کرے

ABOUT THE AUTHOR

...view details