اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ووٹوں کی گنتی جاری

گیا کے دو بلاکس ٹکاری اور گرارو کی 34 پنچایتوں میں ہوئے ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔ مختلف عہدوں کے لیے دو ہزار سے زائد امیدواروں کی قسمت کا آج فیصلہ ہوگا۔

گیا: پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
گیا: پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

By

Published : Oct 1, 2021, 1:01 PM IST

بہار ضلع گیا میں پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے گزشتہ روز ہوئے ووٹنگ کی گنتی جاری ہے، صبح آٹھ بجے سے کاونٹنگ شروع ہونی تھی تاہم تکنیکی خرانی کی وجہ سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر گنتی شروع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 29 ستمبر کو دوسرے مرحلے کے لیے ٹکاری اور گرارو کی 34 پنچایتوں میں ووٹنگ ہوئی تھی جس کی آج کاونٹنگ ہورہی ہے، ٹکاری اور گرارو بلاک کے ووٹوں کی گنتی کے لیے گیا 6، 6 سنٹر بنایے گئے ہیں۔

ویڈیو
مزید پڑھیں:

کاونٹنگ ہال میں ہجوم نہیں ہو اس کے لیے ہر امیدوار کے دو فرد کو اندر جانے کی اجازت دی گئی ہے جو کاونٹنگ میں اپنے امیدوار کی نمائندگی کریں گے، ضلع کے سبھی اعلیٰ حکام کو کاونٹنگ کو پرامن ماحول میں کرانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details