اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dengue Increase in Gaya ڈینگی کے معاملات میں اضافہ کی وجہ سے کارپوریشن نے فاگنگ مہم شروع کی - Gaya Corporation started fogging campaign

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا کی طرح ہی ڈینگی کے معاملے تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن نے صفائی اور کیمیکل چھڑکاؤ مہم شروع کر دی ہے، ایک ہفتہ تک صبح و شام ہر محلے میں لاروا کیمیکل کا چھڑکاؤ اور فاگنگ ہوگی اور اگر معاملے نہیں رکے تو آگے اس مہم کے دائرے کو بڑھایا جائے گا، حالات بگڑتے دیکھ کر خون اسٹوریج کرنے کے بھی قواعد شروع کر دیے گئے ہیں۔ کارپوریشن کی جانب سے باضابطہ خون عطیہ کیمپ لگایا جا رہا ہے۔ Dengue Increase in Bihar

Dengue Increase in Gaya
Dengue Increase in Gaya

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 4:14 PM IST

گیا: بہار کے شہر گیا میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے معاملات کو روکنے کے لیے گیا میونسپل کارپوریشننے سینیٹائزیشن مہم شروع کر دی ہے۔ کارپوریشن نے سلسلہ وار طریقہ سے سبھی 53 وارڈوں میں بڑی مشینوں سے فاگنگ کرانے کی مہم شروع کی ہے اور کورونا کے دوران کی طرح ہی ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے کارپوریشن کے میئر اور سابق ڈپٹی میئر نے کمان سنبھالی ہے، اہلکاروں کے ساتھ میئر گنیش پاسوان اور سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو، اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین اور دیگر وارڈ کونسلروں کو ساتھ لے کر خود سے فاگنگ کررہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر گیا میں اچانک ڈینگی کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ فاگنگ مہم کے ذریعہ نہ صرف محلوں میں لاروا کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے بلکہ ساتھ ہی ڈینگی مچھر کو پیدا ہونے سے روکنے کے لیے اپنی سطح سے لوگوں کو صفائی کے طور طریقے بھی بتائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Dengue Increase in Gaya گیا میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ سے شہریوں میں تشویش

بیداری کی غرض سے بھی مہم شروع ہوئی ہے۔ کارپوریشن نے پہلے اُن علاقوں میں سلسلے وار طریقہ سے کیمیکل کا چھڑکاؤ شروع کرایا ہے جہاں پر ڈینگی کے معاملے زیادہ پائے گئے ہیں، اس تعلق سے میئر گنیش پاسوان نے بتایا کہ ڈینگی وائرس سے گیا میں موتیں ہو رہی ہیں، سرکاری اسپتالوں اور نجی اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد تشویشناک ہے اور اگر اسی طرح حالات رہیں تو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ حالانکہ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ حالات قابو سے باہر نہیں ہوئے ہیں لیکن اگر ایک ہفتہ کے دوران ڈینگی کے معاملے کنٹرول نہیں ہوئے تو حالات بے حد خراب ہو سکتے ہیں۔ اس لیے کورونا کی طرح ہی چیلنج کے طور پر نمٹنا ہے، سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے کہا کہ ڈینگی کے معاملے بڑھنے کی وجہ سے ہنگامی حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس پر قابو پانا بے حد ضروری ہے۔

اس کے لیے کارپوریشن نے کئی ضروری اقدامات اٹھائے ہیں، اسپتالوں میں خون کی کمی نہیں ہو اس کے لیے کارپوریشن دفتر میں خون عطیہ کیمپ بھی لگایا جا رہا ہے، پہلے کارپوریشن کے اہلکار ، وارڈ کاؤنسلر، عہدیدار ، افسران خون عطیہ کریں گے اور اس کے بعد کوئی عام آدمی بھی آ کر خون عطیہ کر سکتا ہے۔ اس کا مقصد ہے کہ اگر ہنگامی صورتحال ہو خون کی کمی کی وجہ سے پلیٹ لیٹ یا خون کی کمی محسوس نہیں ہو اور فوری طور پر ضرورت مندوں کی مدد کی جاسکے۔ واضح ہو کہ شہر گیا میں واقع نجی اسپتالوں میں ہر دن درجنوں ڈینگی سے متاثر مریض پائے جارہے ہیں۔ اس پر قابو پانے کے لیے فاگنگ مہم شروع کی گئی ہے، ڈینگی سے گزشتہ دنوں ایک موت بھی سرکاری اسپتال میں ہوئی ہے۔ ضلع محکمۂ صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صرف انوگره نارائن اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں تین سو کے قریب اب تک متاثر علاج کرا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details