اردو

urdu

ETV Bharat / state

Samadhan Yatra اوپیندر کشواہا کے معاملہ پر وزیر اعلی نتیش کمار کا بڑا بیان

جے ڈی یو پارلیمنٹری بورڈ کے چیئرمین وسابق مرکزی وزیر اوپیندر کوشواہا کی بی جے پی سے بڑھتی قربت پر وزیراعلی نتیش کمار نے کہاکہ اگر ایسی کوئی بات ہے تو ہم پوچھیں گے،ساتھ ہی انہوں نے مگدھ یونیورسٹی کے تعلیمی نظام کو بھی بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔Chief Minister Nitish Kumar's statement regarding Upinder Kushwaha

نتیش کمار کا بڑا بیان
نتیش کمار کا بڑا بیان

By

Published : Jan 21, 2023, 10:11 PM IST

ضلع گیا میں آج سمادھان یاترا کے تحت گیا کے الرا گاؤں میں نیرا کی مصنوعات کو دیکھنے کے بعد وزیراعلی نتیش کمار میڈیا کے اہلکاروں سے بات چیت کی۔ اس دوران انکی پارٹی کے رہنما اوپیندر کوشواہا کی بے جے پی سے بڑھتی قربت کے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کے سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ سنا ہے کہ ان کی صحت خراب ہے۔ وہ دہلی چلے گئے ہیں، علاج چل رہا ہے،کوئی بھی کہیں بھی کسی سے ملنے آ سکتا ہے، لیکن اگر ایسی کوئی بات ہے تو ہم ان سے پوچھیں گے۔

حالانکہ وزیراعلی نے اشاروں میں واضح کردیا کہ اس سے پہلے بھی وہ تین بار جا چکے ہیں۔اگر کوئی کہیں جاتا ہے تو اس کی مرضی ہے، لیکن پھر بھی ہم ان سے اس معاملہ پر دریافت کرینگے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگ یہ سوال چھوڑیے اوپیندر کشواہا سے ہی پوچھیں کہ وہ کہاں جانا چاہتے ہیں ۔

نتیش کمار کا بڑا بیان


اہم بات یہ ہے کہ اوپیندر کشواہا دہلی جا چکے ہیں، اور وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کروا رہے ہیں، پچھلے دنوں ہسپتال سے ان کی ایک تصویر آئی تھی جس میں بی جے پی کے کئی بڑے لیڈر ان سے ملنے گئے تھے۔ اس ملاقات کے دوران اوپیندر کشواہا بہت صحت مند اور خوش نظر آ رہے تھے۔ میڈیا کے درمیان یہ تصویر سامنے آتے ہی ریاست کی سیاست میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں۔

وہیں وزیر اعلیٰ سے جب سوال کیا گیا کہ آپ نے گیا کو ربڑ ڈیم دیا ہے، گنگاجل، دوا کے طور پر لیمن گراس اور صحت کے طور پر نیرا دیا ہے، تو مگدھ یونیورسٹی میں بہتر تعلیمی نظام کب دیں گے ؟ اس سوال کے جواب میں نتیش کمار نے کہا کہ کہا کہ ہم اس معاملہ کو دیکھ رہے ہیں۔ کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے، آخر یونیورسٹی میں پڑھائی کیوں نہیں ہوئی؟ رزلٹ کیوں نہیں دیے گئے، امتحانات کیوں نہیں لیے گئے، یہ بہت بڑا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نہیں جانتے کہ ہم گیا سے کتنا پیار کرتے ہیں۔ ہم سب بہتری لائیں گے۔ مگدھ یونیورسٹی کے مسئلے کے بارے میں گورنر کو بتایا گیا ہے۔ ہمارے افسران بھی اس مسئلے کو حل کرنے میں مصروف ہیں۔ ہم اسے سنجیدگی سے دیکھیں گے۔ تعلیمی نظام کوئی مذاق نہیں ہے۔ ہم اس مسئلے کو اپنی سطح سے دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں:Samadhan Yatra وزیراعلیٰ نتیش کمار نے سمادھان یاترا کے دوران ای ٹی وی بھارت کے سوالوں کا جواب دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details