ریاست بہار وزیر اعلی نتیش کمار سمادھان یاترا کے تحت آج نکسلیوں کے گڑھ کہے جانے والے ضلع گیا کے بانکے بازار بلاک کے بیلاگاوں میں جائزہ لے چکے ہیں۔ یہاں کی بنجر زمین میں لیمن گراس کی کاشت کا جائزہ لیا ہے یہاں ان کے ساتھ سابق وزیر اعلی وامام گنج اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی جیتن رام مانجھی بھی موجود تھے ۔
اس دوران انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کوئی کام نہیں ہوتا تھا آج وہاں ترقی ہوئی ہے ،خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں کوئی کام پہلے نہیں ہوتا تھا، تاہم آج یہاں بہتر ڈھنگ سے عوامی بہبود کے کام ہوئے ہیں اور یہ کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے اور لوگوں کی آمدنی بھی بڑھی ہے ، یہاں بیلا گاوں میں لوگوں نے اپنی آمدنی بھی بتائی ہے کس طرح وہ لیمن گراس اور مشروم سمیت دیگر کاشت سے اپنی آمدنی بڑھائی ہے۔
انہوں نے کہاکہ انکا ایک مقصد اور ہے کہ جتنے پہاڑی علاقے ہیں اسکے نزدیک میں لوگوں کے لیے آہر پوکھر ڈیم اور تالاب بنائیں تاکہ پانی کا ذخیرہ ہوسکے ، اس سال بارش نہیں ہوئی لیکن اب یہ سب بننے سے اتنا پانی ذخیرہ ہوگا کہ اسے کاشت میں بھی استعمال میں لایاجائے۔ ترقی بہت ہوئی ہے جس علاقے کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سمجھ سکتا تھا آج وہاں ترقی ہوئی ہے ۔
جیتن رام مانجھی کی تعریف
وزیراعلی نتیش کمار نے اس دوران سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی کی جم کرتعریف کی اور کہاکہ مانجھی جی کو ہم نے یہاں سے انتخاب لڑنے کے لیے کہا تھا آج انکے علاقے میں بھی کام ہواہے، یہ علاقہ جہاں لیمن گراس کی کاشت مثالی بنی ہے یہ سبھی کی پہل سے ہوا ہے ۔
واضح ہوکہ وزیراعلی بیلاگاوں کے بعد بودھ گیا کے الیراگاوں پہنچیں گے یہاں وہ نیرا سے تیار شدہ پیڑا اور تلکٹ کا ذائقہ چکھیں یہاں وہ مقامی باشندوں سے ملاقات کریں گے ساتھ ہی بودھ گیا کنوینشن سینٹر میں جیویکا کی دیدیوں سے خطاب کریں گے-
مزید پڑھیں:Samadhan Yatra نکسل متاثر گاوں میں وزیر اعلیٰ کی آمد کے پیش نظر تیاریاں زوروں پر