گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں قریب پچیس برسوں سے شاعری میں دلچسپی رکھنے والوں کو " بزم راہی " کی طرف سے اشعار لکھنے پڑھنے کے طور طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ اب تک اس بزم نے سو سے زیادہ شاعروں کی جماعت تیار کردی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہار میں بزم راہی نے منفرد تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ بزم راہی کے قیام کا مقصد بیان کرتے ہوئے صدر سید غفران اشرفی Syed Ghofran Ashrafi Sadr Bizm Rahi کہتے ہیں کہ اس کا مقصد اردو زبان وادب کی ترقی و ترویج ہے اور باکمال شاعروں کی جماعت تیار کرنی ہے۔ Gaya Buzm e rahi unique school for poets
شاعروں کے لیے گیا کی بزم راہی منفرد درسگاہ یہ بھی پڑھیں:
یہاں ویسے نوجوانوں پر خاص دھیان دیا جاتا ہے جو شاعری میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں شاعری کی باریکیوں کو سمجھایا جاتا ہے۔ ان کے لیے پروگرام ہوتے ہیں اور انہیں تیار کردیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی اسٹیج پر اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں ہچکچاتے نہیں ہیں۔ آگے بھی کوشش جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ان کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو نثری شاعری کی طرف لایا جائے اور اس کے لیے وہ کوشش کررہے ہیں۔
شاعروں کے لیے گیا کی بزم راہی منفرد درسگاہ انہوں نے کہا کہ اردو شاعری کا مستقبل تابناک ہے جب کہ شاعر سومن کمار Soman Kumar Poet and President Hindi Kavita Singh کہتے ہیں کہ بہار کی منفرد تنظم بزم راہی ہے جہاں اردو کے ساتھ ہندی کویوں کو بھی موقع دیا جاتا ہے اور وہ بھی یہاں پہنچ کر باریکیوں کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندی اور اردو شاعری کے فروغ کے لیے حکومت کو بھی مناسب قدم اٹھانا چاہیے۔ واضح رہے بزم راہی چھبیس سال پہلے ایک دوکان سے شروع ہوئی تھی، وہاں سے سفر طے کرتے ہوئے آج ایک معیاری اور باوقار بزم ہے، اس کی طرف سے عالمی سطح کے مشاعرے بھی ہوچکے ہیں جس میں بڑے بڑے شاعروں کی آمد ہوچکی ہے۔