اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل - بہار

ریاست بہار کے ضلع گیا میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر کے فرار ہوگیا۔

بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل
بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

By

Published : Mar 9, 2020, 12:07 AM IST

ضلع گیا ہیڈ کواٹر سے قریب پچاس کلو میٹر کی دوری پر واقع اتری بلاک کے گہلور اوپی حدود کے کھسری گاؤں میں بھائی نے بھائی کا قتل کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چھوٹے بھائی کلو میاں نے اپنے بڑے بھائی رؤف میاں کا قتل کر دیا، یہ واقعہ اتوار کی دیر شام کو پیش آیا ہے۔

رؤف میاں کولکاتا میں کام کرتا تھا جبکہ اس کے بچے جے پور راجستھان میں کام کرتے ہیں، گھر میں رؤف سویا ہوا تھا اور بیوی کھیت میں گئی ہوئی تھی، اسی وقت اس کا بھائی کلومیاں گھر آیا اور رؤف پر حملہ کر کے اس کا قتل کر دیا۔

مقامی افراد نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی اور پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔

اس معاملے میں تھانہ انچارج نکول سنگھ نے بتایا کہ شام میں تقریباً آٹھ بجے اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع واردات پر پہنچی لیکن کوئی بھی رشتہ دار مقدمہ درج کروانے کے لیے تیار نہیں تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details