ریاست بہار کے ضلع گیا کے گوتم بدھ مہیلا کالج میں طالبات کے درمیان ووٹنگ کے تئیں بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید اشرف اور ضلع پبلک ریلیشن آفیسر ناگندر کمار سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔
پروگرام میں طالبات سے اپیل کی گئی کہ 11 تاریخ کو اپنے حق رائے دہی کا ہر حال میں استعمال کریں۔ ساتھ ہی طالبات کو ہدایت دی گئی کہ وہ وقت رہتے اپنا نام ووٹنگ لیسٹ میں شامل کرا لیں۔