اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا سے صحتیاب ہوکر ڈپٹی میئرکی بیداری مہم

ریاست بہار کے ضلع گیا کے ڈپٹی مئیر موہن شریواستو کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ایک بار پھر ضلع میں عوام کی خدمات کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ انہیں 7 جولائی کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

گیا:کورونا سے صحتیاب ہوکر ڈپٹی میئر شہر میں بیداری مہم میں مصروف
گیا:کورونا سے صحتیاب ہوکر ڈپٹی میئر شہر میں بیداری مہم میں مصروف

By

Published : Jul 10, 2020, 7:51 PM IST

گیا میونسپل کارپوریشن پر ان دنوں صاف ستھرائی سمیت لوگوں کی صحت کا خیال رکھنے کی بھی ذمے داری آن پڑی ہے ، شہر میں بغیر ماسک پہن کرگھومنے والوں پر کاروائی سمیت غریب وضرورت مندوں تک ضروری سامان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان تک ماسک بھی پہنچانے کی ذمے داری ہے ۔اسکی ذمے داری خود ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے لی ہے ۔

ڈپٹی میئر مسلسل شہر کے سبھی 53 وارڈ میں جاکر لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے اور احتیاطی قدم کے متعلق جانکاری دے رہے ہیں ، نگم میں آنے جانے والوں کی جانچ پر بھی خود ہی نگرانی ڈپٹی میئر رکھ رہے ہیں ، ڈہٹی میئر کے مطابق انکی قیادت میں شہر کے سبھی غریب خاندان تک چار عدد ماسک پہنچانے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔نگم میں تھرمل اسکریننگ اور دیگر جانچ کی کاروائی بھی شروع کردی گئی ہے ۔

ڈپٹی میئر موہن شریواستو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شہر کے لوگوں کو ضلع انتظامیہ اور حکومت کے انتظامات کے بھروسے نہیں چھوڑ سکتے ہیں ، اسکے لئے میونسپل کارپوریشن بھی مزید بہتر کام کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ڈپٹی میئر نے کہاکہ گیا مسلسل کورونا کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن نے فیصلہ لیا ہے کہ ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کوبیدار کرنے کی غرض سے شہر میں ڈھول نگاڑے بھی بجواکر لوگوں کوبیدار کیا جائیگا ۔یہ مہم سبھی محلوں تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 20 جون کو ڈپٹی میئر کی کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ۔ جسکے بعد بودھ گیا کے ایک ہوٹل میں بنے آئیسولیش وارڈ میں ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے تقریبا 20 دنوں تک قرنطینہ اختیار کیا ۔7 جولائی کو کورونا کی رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیاگیا ہے۔جس کے بعد سے ڈپٹی میئر شہر کے لوگوں کوکوروناسے محفوظ رکھنے کی مہم میں مصروف عمل ہیں ، جمعہ کو انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے جانچ انتظامات کاجائزہ لیا ۔نگم دفتر میں تھرمل اسکریننگ کرنے والوں کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details