اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: سی اے اے کے خلاف 40 دنوں سے دھرنا جاری - قومی آبادی رجسٹر

قومی شہریت ترمیمی قانون، قومی آبادی رجسٹر اور قومی رجسٹر برائے شہریت کے نفاذ اور حکومت کے فیصلے کے بعد 'سنویدھان بچاو سنگھرش مورچہ' نے اپنا رخ اور بھی سخت کرلیا ہے۔

گیا: سی اے اے کے خلاف 40 دنوں سے دھرنا جاری ہے
گیا: سی اے اے کے خلاف 40 دنوں سے دھرنا جاری ہے

By

Published : Feb 6, 2020, 1:22 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 9:42 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع شانتی باغ میں 'سنویدھان بچاو سنگھرش مورچہ' کی جانب سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کی مخالفت میں چالیس دنوں سے غیرمعینہ دھرنا جاری ہے۔

گیا: سی اے اے کے خلاف 40 دنوں سے دھرنا جاری

غور طلب ہے کہ گیا میں 29 دسمبر 2019 سے سی اے اے و این آرسی کے خلاف غیرمعینہ دھرنا جاری ہے۔

یہاں دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین، بچے، بوڑھے اور نوجوان موجود ہیں۔ دھرنے سے مظاہرین اس متنازع قوانین کے تعلق سے مودی شاہ پر پارلیمنٹ میں اور وزیراعلی نتیش کمار پر بہار میں جھوٹ بولنے کاالزام عائد کر رہے ہیں۔

شانتی باغ میں چالیس دنوں سے جاری غیرمعینہ دھرنا کب تک جاری رہےگا، اس کے تعلق سے 'سنویدھان بچاو سنگھرش مورچہ' کے کنوینر عمیر احمد خان عرف ٹکا خان کہتے ہیں کہ حکومت کوفیصلہ کرنا ہے کہ کب تک بھارت کو سڑکوں پر رہنا ہے۔

سی اے اے کی واپسی اور این پی آر کوسابقہ طرز پر کرائے جانے کے مطالبہ پر مظاہرین ڈٹے ہیں۔

دھرنے میں موجود سماجی کارکن نصرت جہاں نے کہاکہ مودی اور شاہ کی تاناشاہی کی مخالفت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ شانتی باغ کے دھرنے میں چالیس دنوں کے اندر درجنوں سیاسی رہنماء بھی پہنچ کر اپنے تاثرات کااظہار کرچکے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 9:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details