گیا کو ہرا بھرا بنانے اور ماحولیات کی تحفظ کے غرض سے مرکزی فورسیز کی طرف سے شجر کاری مہم کی شروعات بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے ۔ ضلع میں واقع سی آرپی ایف ، ایس ایس بی ، سی آئی ایس ایف کی طرف سے اپنے کیمپ اور گردونواح میں پودے لگائے گئے ۔
درخت انسانی زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ درخت ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پانی کے تحفظ ، آب و ہوا پر قابو پانے میں مدد ، مٹی کی طاقت اور زندگی کی حفاظت کرتے ہیں۔ پودے انسان کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں اور ان کے بغیر بنی نوع انسان کا وجود ناممکن ہے۔ اسلئے نہ صرف شجر کاری بڑے پیمانے پر کی جائے بلکہ درختوں کوخشک ہونے اور کاٹنے سے بھی محفوظ کیا جائے ۔
سی آرپی ایف ہیڈ کواٹر کے شجر کاری تقریب کے موقع پر سکنڈ ان کمانڈ اودھیش کمار نے بتایاکہ ملکی سطح پر مرکزی ریزرو فورسز قومی شجر کاری مہم پروگرام کے تحت سی آرپی ایف کیمپ میں شجر کاری کی گئی ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے ہاتھوں ہیڈ کواٹر دہلی میں اسکا افتتاح کیا گیا ہے۔ سی آرپی ایف کی 159 ویں بٹالین نے گیا ضلع کے لٹوا ، امام گنج ، سیورا ، چھکربندھا ، ڈوبھی ، سلیا جیسے نکسل متاثرہ علاقوں میں 25000 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔