گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں وزیر اعلی اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت رواں مالی سال کے لیے 305 درخواست گزاروں کاسلیکشن ہوا ہے جن کے ساتھ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن پٹنہ کی جانب سے معاہدہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ معاہدہ پردستخط ہونے کے کچھ دنوں بعد مستفدین کے کھاتے میں رقم بھیج دی جائے گی۔ معاہدہ سے متعلق ضلع اقلیتی فلاح دفتر میں کیمپ لگا ہے ۔
ضلع اقلیتی فلاح کے افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ منتخب افراد کے ساتھ معاہدہ کے بعد جلد ہی ان کے کھاتے میں رقم بھیج دی جائے گی۔ اقلیتی طبقے کو روزگار سے جوڑنے کے لیے حکومت کی ایک کارآمد اور اچھی اسکیم ہے۔ ضلع میں اس مرتبہ چار کروڑ سے زیادہ رقم بطور قرض تقسیم ہونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی جو پہلے سے قرض لے چکے ہیں ان سے قسط کی رقم بھی جمع کرانے کی کاروائی میں تیزی لائی گئی ہے ۔ CM Minority Employment Loan Scheme