اطلاع کے مطابق 'اسمبلی ضمنی انتخاب میں ایک ایسا آزاد امیدوار ہے جو کروڑپتی امیدواروں کے درمیان انتخابی موسم میں سال 2000 سے تمام اسمبلی اور لوک سبھا نشستوں پر انتخاب لڑ رہا ہے۔'
پورے امید کے ساتھ امیدوار چھوٹے لال مہتو ڈفلی بجا بجا کر ووٹ مانگ رہے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'گیس سلنڈر فروش چھوٹے لال مہتو برس 2000 سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ وہ اسمبلی سے لوک سبھا تک انتخابات لڑ چکے ہیں۔ اس بار انہیں پوری امید ہے کہ عوام انہیں جیت دلائگی۔'
چھوٹ لال مہتو پیشے کے لحاظ سے گیس سلنڈر فروش ہے۔ اور پھوس کے مکان میں رہتے ہیں۔ ہر سال چندہ جمع کر الیکشن لڑتے ہیں۔
وہ بیوی، رشتہ داروں، اور والدہ کے ذخائر سے نامزدگی داخل کرتے ہیں۔ چھوٹے لال کشن گنج اسمبلی سیٹ کے سب سے قدیم امیدوار ہیں۔ انہیں انتخابی نشان سلنڈر کا نشان ہی ملا ہے۔
چھوٹے لال مہتو نے تسلیم الدین اور شاہنواز حسین جیسے تجربہ کار قائدین کے خلاف بھی الیکشن لڑ چکے ہیں۔