ارریہ بس اسٹینڈ واقع گیس کے لئے آج صبح سے ہی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی، لوگوں کا کہنا ہے صبح چھ بجے سے ہی ہم لوگ گیس لینے کے لئے کھڑے ہیں مگر گیس ایجنسی کا اب تک کوئی پتہ نہیں ہے، گیس ایجنسی کی طرف سلینڈر تقسیمِ کرنے میں تاخیر کے سبب یہاں اتنے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی ہے، ہم لوگ مجبوری میں یہاں ہیں، اگر سلینڈر نہیں ملے گا تو کھانا کیسے بنے گا، گیس ایجنسی کے ذمہ داران اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے معاملہ حل کرنا چاہئے۔
ارریہ: لاک ڈاؤن کے سبب گیس سلینڈر کی قلت، عوام پریشان - بہار نیوز
ایک طرف طرف پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے افراتفری کا ماحول ہے تو وہیں لاک ڈاؤن ہونے کے بعد اناج، سبزی، پھل اور روزمرہ کی ضرورتوں والی ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے، باوجود اس کے لوگ خریدنے پر مجبور ہیں، یہ الگ بات ہے حکومت ساری چیزیں مہیا کرانے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ دوکانوں میں لمبی لمبی قطار لگی ہوئی ہے، عوام کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا گیس سلینڈر کی قلت ہونے سے ہے۔
لاک ڈاؤن کے سبب گیس سلینڈر کی قلت
معاملہ کی خبر ضلع کلکٹر پرشانت کمار و ایس پی دھورت سائلی تک پہنچی تو وہ فوراً جائے وقوع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔
جائزہ لینے کے بعد ضلع کلکٹر نے گیس ایجنسی مالک و ملازمین کو جم کر پھٹکار لگائی، ضلع کلکٹر نے کہا کہ جلد سے جلد لوگوں میں گیس تقسیم کریں، گیس کی کوئی کمی نہیں ہے، ضلع کلکٹر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ آپ لوگ لائنوں میں دوری بنائیں رکھے، گیس سبھی کو ملے گا۔