ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع کوتوالی تھانہ حدود کے جھیل گنج میں ایک مکان میں گیس سلینڈر بلاسٹ ہوگیا، جس وقت گھر سلینڈر بلاسٹ ہوا گھر میں 45 برس کے سنجے کمار سنہا اور بارہ برس کا بیٹا اسپر سنہا موجودتھے۔
سلینڈر کیسے بلاسٹ کیا اس کا انکشاف نہیں ہواہے تاہم ایسا کہا جارہا ہے کہ کھانا بنانے وقت سلینڈر بلاسٹ ہوا ہے۔
گیس سلنڈر پھٹنے سے بات بیٹے کی موت مقامی افراد کے مطابق سنجے سنہا کچن میں گرے ہوئے پائے گئے، جبکہ ان کا بیٹا پلنگ پر جھلسا ہوا تھا۔ مقامی لوگوں کو اس وقت اس بات کا پتہ چلا جب گھرسے دھنواں نکل رہا تھا۔
خیال رہے کہ گھر کادروازہ اندر سے بند تھا، مقامی لوگوں نے سلنڈر پھٹنے کے بعد لگی آگ کی اطلاع فائر برگیڈ کو دیا، حالانکہ فائر برگیڈ کی گاڑیاں وقت پر نہیں پہنچیں۔ جس کی وجہ سے مقامی افراد میں ناراضگی پیدا ہوگئی۔
سلینڈر کیسے بلاسٹ کیا اس کا انکشاف نہیں ہواہے تاہم ایسا کہا جارہا ہے کہ کھانا بنانے وقت سلینڈر بلاسٹ ہوا ہے۔ محلے والوں کا الزام ہے کہ اگر وقت پر فائر برگیڈ کی گاڑیاں پہنچ جاتیں تو سنجے اور ان کے بیٹے کو بچایاجاسکتاتھا۔
محلے کے ہی ایک شخص رام ونئے نے بتایاکہ پڑوسی گھرسے دھنواں نکلتے دیکھ کر گھر کے ارد گرد جمع ہوگئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔
رام ونئے نے بتایاکہ سنجے سنہا کی اہلیہ ایک پرائیوٹ سکول میں ملازمت کرتی ہیں، جبکہ واقعہ کی اطلاع انہیں بھی دے دی گئی ہے۔ اور موقع پر پہنچ کر پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔