اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گری راج سنگھ آگ اگلنے والی زبان استعمال کرتے' - وزیر گری راج سنگھ

مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے بیان پراتحادی جماعت جے ڈی یو اور اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی نے کہا کہ 'گری راج سنگھ کا بیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہے'۔

'گری راج سنگھ آگ اگلنے والی زبان استعمال کرتے'

By

Published : Oct 26, 2019, 2:00 PM IST

ریاست بہار اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں کشن گنج حلقے سے ایم آئی ایم کے اقتدار میں آنے کہ بعد بی جے پی کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ بہار کے مستقبل کے لئے خطرناک ہے۔

جس کے بعد جے ڈی یو کے ترجمان اروند نشاد نے کہا کہ گری راج سنگھ پہلے بھی اس قسم کی زبان استعمال کرتے رہے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہاں گنگا جمنا تہذیب ہے اور بہار ہمیشہ دھمکیوں سے نمٹنے کے لئے تیار رہتا ہے۔

'گری راج سنگھ آگ اگلنے والی زبان استعمال کرتے'۔ویڈیو

اسی کے ساتھ ہی اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی کے رکن اسمبلی بھائی ویرندر نے کہا کہ 'گری راج سنگھ ہمیشہ آگ لگانے والی زبان استعمال کرتے اور ہنگامہ پھیلانے والے بیانات دیتے رہتے ہیں، لہذا آر جے ڈی ان کے بیانات یا ٹویٹس کو توجہ نہیں دیتی ہے'۔

واضح رہے کہ اویسی کی پارٹی کے امیدوار قمر الہدی کی کشن گنج اسمبلی سیٹ پرجیت درج کرنے کے بعد گری راج سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہار کی ہم آہنگی کے لئے خطرناک ہے۔

گری راج سنگھ نے یہ بھی کہا کہ 'اویسی جناح کی سوچ رکھتے ہیں اب بہار کے عوام کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہئے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details