بہار کے دارالحکومت پٹنہ کو اسمارٹ سٹی کا درجہ حاصل ہے۔ اس لیے شہر میں صفائی کا نظام ہمیشہ چست درست رہتا ہے اور ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھانے کا کام مسلسل لگا رہتا ہے۔ لیکن گزشتہ ایک ہفتہ سے پٹنہ شہر غلاظتوں کا ڈھیر بنا ہوا ہے جس کا سیدھے طور پر محکمہ شہری ترقیات ذمہ دار ہے۔ Garbage piles up on roads due to sanitation workers agitation
جانکاری کے مطابق ریاست بھر میں میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین اپنے گیارہ نکاتی مطالباب کو لیکر ہڑتال پر ہیں۔ پٹنہ میونسپل کارپوریشن میں 4200 صفائی ملازمین ہیں جن میں 3200 ملازمین ہڑتال میں شامل ہیں. جبکہ کارپوریشن میں ایک ہزار صفائی ملازمین ٹھیکے پر بحال ہیں جو کسی نہ کسی کے دباؤ میں کام کر رہے ہیں۔ حالانکہ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی پہل نہیں کئے جانے سے صفائی ملازمین میں ناراضگی ہے۔ Sanitation Workers Protest