ریاست بہار میں جہاں کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے، وہیں کیمور میں ان دنوں گانجہ کی اسمگلنگ بھی زوروں پر ہے، جس سے گانجہ اسمگلر آئے دن پولیس کے گرفت میں آ رہے ہیں۔
گانجہ اسمگلر گرفتار - 450 گرام گانجہ کے ساتھ ایک شخص گرفتار
پولس نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے آج رامگڑھ سے بھیم تیواری نامی ایک شخص کو گانجے کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
![گانجہ اسمگلر گرفتار گانجہ اسمگلر گرفتار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6803822-300-6803822-1586953922204.jpg)
گانجہ اسمگلر گرفتار
جانکاری کے مطابق بھبھوا موہنیاں چین پور کے بعد پولس نے خفیہ کاروائی کرتے ہوئے آج رامگڑھ سے بھیم تیواری نامی ایک شخص کو گانجے کے ساتھ گرفتار کر لیا۔
رامگڑھ پولس نے اس معاملے سے متعلق بتایا کہ 'کئی روز سے گانجہ اسمگلنگ کی اطلاع مل رہی تھی،جس کے بعد رامگڑھ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھبھوا باشندہ بھیم تیواری کو 450 گرام گانجہ کے ساتھ گرفتار کر لیا،اور فوری کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرکے گانجہ اسمگلر بھیم تیواری کو جیل بھیج دیا ہے۔