پٹنہ: بہار کی معروف ندیوں گنگا، کوسی، گنڈک سمیت دیگر ندیوں کی آبی سطح میں مزید اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا ندی کی آبی سطح خطرہ کے نشان سے 90 سنٹی میٹر اوپر درج کی گئی ہے۔ جس سے پٹنہ، بکسر، منگیر، بھاگلپور اور بیگو سرائے کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ Ganga River flowing above danger mark in Patna
اس درمیان محکمہ موسمیات نے مغربی چمپارن، ارریہ، پورنیہ، کٹیہار، کشن گنج میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ ندی کے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے کسی اونچے مقام پر پناہ گزیں ہونے کی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ تحفظ کے نقطہ نظر نشان زد ندیو کے قریب فورس بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ تاکہ کوئی ناخوشگوار حالات سے بروقت نپٹا جاسکے۔ Ganga River flowing above danger mark in Patna
Flood in Bihar پٹنہ میں گنگا ندی خطرے کے نشان سے اوپر
بہار میں گنگا، کوسی، گنڈک دریاؤں کی آبی سطح میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ گنگا ندی کی آبی سطح خطرہ کے نشان سے 90 سنٹی میٹر اوپر درج کی گئی ہے جس سے پٹنہ سمیت دیگر علاقے میں سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ Flood fear in Bihar
پٹنہ میں گنگا ندی خطرے کے نشان سے اوپر
مزید پڑھیں:
وہیں گنگا کی آبی سطح میں اضافے کی وجہ سے پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر عام دنوں کے مقابلے لوگوں کی بھیڑ میں کمی آئی ہے، اس حوالے سے مقامی نوجوان آدتیہ کمار بتاتے ہیں کہ اگر دو سے چار دن تک صورت حال ایسا ہی رہا تو اس پورے علاقے کو مکمل طور پر بند کرنا پڑے گا۔