اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: گنگا جل ادھوئے یوجنا کو منظوری - ganga water gaya bihar

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پہلی بار منعقد ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں نتیش کابینہ نے 29 فیصلوں پر مہر لگائی ہے۔

ganga abhyudaya yojana starts in gaya
گنگا جل ادھوئے یوجنا کو ملی منظوری

By

Published : Dec 19, 2019, 12:14 PM IST

گنگا جل ادھوئے یوجنا کے تحت 2836 کڑور کی لاگت سے گیا، نوادہ اور راجگیر میں گنگا سے پانی کی دستیابی کرائی جائے گی۔

گنگا جل ادھوئے یوجنا کو ملی منظوری

ضلع گیا میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں 29 منصوبوں کو منظوری ملی ہے۔

اس مں سب سے بڑا فیصلہ گیا ، نوادہ اور راجگیر میں برسات کے موسم میں چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) مدت کے دوران گنگا کے پانی کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے فلٹر کر کے پائپ لائن کے ذریعے سپلائی کیاجائیگا اور ساتھ ہی ان شہروں میں بقیہ آٹھ ماہ کے لئے حسب ضرورت اسٹاک کے بھی وسائل کے انتظام ہوں گے۔

اسٹاک پانی کو ٹریٹمنٹ پلانٹ سے فلٹر بناکر بودھ گیا ، گیا ، راجگیر اور نوادہ میں سپلائی کامنصوبہ ہے۔

ساتھ ہی ان شہروں میں ایک۔ ایک واٹر ٹریمنٹ پلانٹ بھی بنایا جائے گا ۔پانی ذخیرہ کرکے پورے علاقے میں آبی ریچارج کابھی منصوبہ اس میں شامل ہے۔

نتیش کابینہ نے سے منظور 'گنگا جل ادھوئے یوجنا'کو دومرحلے میں مکمل کیاجانا ہے۔پہلے مرحلے میں گیا بودھ گیا اور راجگیر میں پانی سپلائی کا منصوبہ ہے ۔جس کی لاگت 2 ہزار 836 کروڑ ہے ۔پہلے مرحلے کے منصوبے کو 2021 تک مکمل کرنے کاہدف پیش کیاگیا ہے۔

محکمہ آبی وسائل کے سکریٹری سنجیو ہنس نے بتایا کہ آج کابینہ سے منظور شدہ 'گنگا جل ادھوئے منصوبہ' کی تکمیل کے بعد صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہونے والی ہے۔

حکومت کی اس تاریخی کاوش سے برسات کے وقت گنگا سے فاضل پانی کو اٹھا کر پائپ لائن کے ذریعے راجگیر اور نوادہ شہر منتقل کیا جائے گا۔ بعد میں پانی کوفلڈر کر کے پائپ ذریعے گھر گھر منتقل کیا جائے گا۔

ریاستی محکمہ رابطہ و تعلقات عامہ کے وزیرنیرج کمار نے کہاکہ وزیراعلی نتیش کمار کی شبیہ ترقیاتی کاموں زمینی سطح پر اتارنے کی ہے ۔

گنگا جل ادھوئے منصوبے سے مگدھ کمشنری کے باشندوں کو پانی مشکلات سے دوچار نہیں ہوناپڑیگا ۔ گیا میں ہوافیصلہ تاریخی ہے۔

ریاستی وزیر ڈاکٹر اشوک چودھری نے بتایاکہ گنگا جل ادھوئے منصوبے سے علاقے میں ہریالی وخوشحالی آئیگی ، رواں برس آب سطح کے نیچے جانے کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنہ کرناپڑاتھا ،حالات ایسے تھے کہ ٹینکروں سے پانی کی سپلائی کی گئی تھی وزیراعلی نے اس پر جائزہ بھی لیاتھا ۔ منصوبہ کومکمل ہونے کے بعد تینوں ضلعوں میں پانی کی قلت نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details