اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجتماعی آبروریزی معاملہ: دفعہ 144 نافذ - اجتماعی آبروریزی معاملہ

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے موہنیاں میں حالات بدستور ابتر ہیں۔

اجتماعی آبروریزی معاملہ: دفعہ 144 نافذ
اجتماعی آبروریزی معاملہ: دفعہ 144 نافذ

By

Published : Nov 28, 2019, 4:24 PM IST

اجتماعتی ریپ کے بعد ایم ایم ایس واٸرل کرنے کے واقعہ کے بعد پولس کے موثر اقدامات کے باوجود آج دوبارہ بلوائیوں نے موہنیاں شہر میں جم کر ہنگامہ کیا۔

اجتماعی آبروریزی معاملہ: دفعہ 144 نافذ

بلوائیوں نے اقلیتوں کے مکانات اور دکانوں کو نقصان پونچایا۔ کئی مکان کوں میں آتش زدگی کی، توڑ پھوڑ کیا اور لاکھوں کے املاک کو نقصان پہنچایا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔اقلتی برادری کے لوگوں مکمل طور پر اپنی دفاع میں لگے رہے تاہم پولیس کو حالات قابو میں کرنے کے لیے کئی راٶنڈز میں ہوائی فاٸرنگ کرنی پڑی۔

اجتماعی آبروریزی معاملہ: دفعہ 144 نافذ

حالات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ پورے شہر میں پولیس کی نفری بھر دی گئی۔ بھبھوا میں بھی شرپسندوں کے مستقل پر تشدد احتجاجی مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ اس واقع میں ملوث چاروں ملزمین کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ گرفتاری کے بعد بھبھوا اور موہنیاں میں پرتشدد احتجاجی مظاہرہ کر کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

اجتماعی آبروریزی معاملہ: دفعہ 144 نافذ

ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے مسلم محلہ اسلام گنج میں بھی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن پولس کی مستعدی سے کوشش ناکام رہی۔

بتایا جا رہا ہے کہ امتیاز صدیقی کے مکان کو نزر آتش کر دیا گیا۔اس میں رکھے ہزاروں کارٹون جوتے چپل کو بھی جلا کر خاکستر کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details