ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی ہوئی ہے۔ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے مجرموں کی تلاش جاری ہے۔
ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نابالغ لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی پنچایت میں متاثرہ کے والدین کے ذریعہ شکایت کرنے پر گاوں کی پنچایت نے انہیں ہی قصوروار ٹھہرادیا ساتھ ہی پنچایت نے متاثرہ کا سرمنڈوا کر اسے گاوں میں گھومایا۔
واقعہ سے متعلق ایس ایس پی کو جانکاری ملنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔
اطلاع کے مطابق ضلع گیا کے موہن پور بلاک حلقہ میں ایک پندرہ برس کی نابالغ لڑکی کو بدمعاشوں نے اسکول کی چھت پر لے جاکر اجتماعی جنسی زیادتی کی اور اسکے بعد اسے بیہوشی کی حالت میں وہیں چھوڑ دیا۔
صبح ایک خاتون جب چھت پر پہنچی تو اس نے لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں دیکھا اور اسکے گھر والوں کو اطلاع دی۔
گھروالوں نے پہلے اسکی شکایت گاوں کی پنچائت میں کی جس پر پنچائت نے اسے ہی سزا سنادیا ، اپنی فریاد لیکر متاثرہ ایس ایس پی کے پاس پہنچی ، ایس ایس پی نے خاتون تھانہ کو کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
تھانہ انچارج روی رنجنا کماری نے بتایا کہ جنسی زیادتی کا معاملہ روشنی میں آیا ہے، متاثرہ کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے، ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ مجرموں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی۔