اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور:شاہراہ 2 پر موٹر ساٸکل چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش - کیمور میں 4 شرپسند گرفتار

کیمور ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ '19 مئی کو این ایچ 2 پر ایک ٹرک ڈرائیور کا 13 ہزار اور موبائل چھین لیا گیا تھا۔ اس کے بعد 23 مئی کی رات کو ایک ڈاٹا آپریٹر کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ دونوں واقعات میں رام ولاس کیوٹ کے ملوث ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

کیمور:شاہراہ 2 پر موٹر ساٸکل چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش
کیمور:شاہراہ 2 پر موٹر ساٸکل چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

By

Published : May 26, 2020, 3:59 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں پولیس نے این ایچ 2 پر موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کرنے والے چار شرپسندوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

گرفتار شرپسندوں کے پاس سے 15 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار شرپسندوں میں انگلیش کمار عرف ارجن رام رہاٸشی کلہڑیا، رام ولاس کیوٹ مہواریا گائوں کا رہائشی ہے دیگر دنیش کمار اور راکیش کمار پرجاپتی بھی کولہڈیہ گاؤں کا رہاٸشی ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ '19 مئی کو این ایچ 2 پر ایک ٹرک ڈرائیور کا 13 ہزار اور موبائل چھین لیا گیا تھا۔ اس کے بعد 23 مئی کی رات کوایک ڈاٹا آپریٹر کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ دونوں واقعات میں رام ولاس کیوٹ کے ملوث ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ ادھر یہ اطلاع ملی ہے کہ گاؤں کا انگلیش کمار موٹرسائیکل اٹھاتے دیکھا گیا ہے۔ اسی بنا پر چھاپے کے دوران اس کے گھر سے دو بائک برآمد کی گئی۔ جب بازیاب شدہ موٹرسائیکل کا ایف آئی آر میں دی گٸ چیسی نمبر، انجن نمبر کا ملان کیا گیا تو وہ چوری کی نکلی۔'

انگلش کمار کی نشاندہی پر رام ولاس کیوٹ اور دنیش کمار کے گھر پر چھاپے مارے گئے۔ رام ولاس کیوٹ سے ایک موٹر سائیکل اور دنیش کمار کے گھر سے دو بائک برآمد ہوئی ہے۔ اس کے بعد راکیش کمار پرجاپتی کے گیراج سے کل 15 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی۔

ایس پی نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور کے ساتھ ڈکیتی کی واردات میں اس گروہ کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details