ریاست مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد کے ہرسول جیل میں گاندھی جینتی کے موقع پر قیدیوں کے لیے مختلف انداز میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
ریاست بہار کے ضلع گیا میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔
ملک کے مختلف حصوں میں گاندھی جینتی کا جشن منایا گیا سرکاری و غیرسرکاری اداروں میں تصویروں پر گلپوشی کرکے مہاتماگاندھی کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔
اس موقع پر گاندھی میدان میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مذہبی رہنماوں نے شرکت کی اور اپنی اپنی مذہبی کتابوں کا کچھ حصہ پڑھا۔
سناتن مذہب کی طرف سے ڈاکٹر گوپال کرشنا جھا نے گیتا اور وید کے منتر کو پڑھا جبکہ مدرسہ ترتیل القرآن کے مہتمم قاری فتح اللہ قدوسی نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور اسکا ترجمہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ شانتی اور سکون کے لئے اللہ تعالی کا ذکر کریں۔
گردوارا کے سکھ گرو گیانی دیال سنگھ نے گرو نانک دیو پڑھا جبکہ فادر رینو گھوش نے بائبل پڑھتے ہوئے کہا کہ سچائی اور محبت کے راستے پر ہمیں چلنا چاہئے۔
گاندھی جینتی کے موقع پر 'رن فار گیا' کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء و طالبات سمیت ضلع کے اعلی حکام و سماجی کارکنان نے شرکت کی۔
وہیں ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بھی بابا قوم مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔
سیلف ہیلپ گروپس کی جانب سے بھی ایک ریلی ڈی ایم دفتر سے نکالی گئی جس میں خواتین نے شرکت، اس کے بعد ان تمام خواتین نے سی ایم او دفتر پر آئندہ پالیتھین کا استعمال نہ کرنے اور آس پاس صاف صفائی رکھنے کا عہد لیا۔
گاندھی جینتی کی مناسبت سے ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے ہرسول جیل میں ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریبا میں مختلف طرح کے پروگرامز منعقد کیے گئے جس میں جیل کے تمام قیدیوں نے حصہ لیا اور بہترین مظاہرہ کرنے والے قیدیوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔
اس تقریب میں ہرسول جیل انتظامیہ کے سپریٹنڈنٹ اور سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین قیدی موجود تھے، جنہیں انعامات سے نوازا گیا۔
ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں گاندھی جینتی کے موقع پر یکجہتی پر مبنی ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی تنظیم گھوسی سنگھرش سمیتی کے بینر تلے ایک دستخط مہم کا آغاز کیا گیا۔
دستخط مہم کا مقصد ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
اس دوارن ملک کے مختلف حصوں میں گاندی جینتی کے موقع پر چہل پہل دیکھی گئی وہیں ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں گاندی جی کو یاد کرنے والا کوئی نہیں ملا، شہر کی سڑکیں بالکل ویران تھیں، اسکولوں میں تعطیل تھی اور دوکانیں پوری طرح بند تھیں۔
بی جے پی کے دفتر میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں چند لوگ شامل ہوئے۔
گاندھی آیوگ میں بھی روزآنہ کے معمول کے خلاف سناٹا چھایا ہوا تھا،
اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا جا سکا، حالانکہ گزشتہ دو دن سے بارش نہیں ہوئی ہے اور یہ سب کچھ حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ہوا۔
ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے ایم پی گوپال جی ٹھاکر کی قیادت میں بی جے پی کارکنان نے پیدل مارچ نکال کر دربھنگہ ٹاور پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا جہاں ایم پی گوپال جی ٹھاکر نے مہاتما گاندھی کی زندگی پر روشنی ڈالا ۔
اس موقع پر انہوں نے گاندھی جی کے خواب 'سوچھ بھارت مہم' سے متعلق موجود لوگوں کو ہاتھ اٹھا کر عہد لیا۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ عہد کرتے ہیں کہ پلاسٹک کا استعمال نہیں کریں گے، گھروں کو صاف رکھیں گے، کھلے میں حاجت نہیں کریں گے
ریاست بہار کے بھاگلپور ضلع میں بھی بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ منائی گئی۔
ضلع کے مختلف اسکولوں اور کالجز میں مختلف ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے مہاتما گاندھی کی زندگی کے مختلف پہلووں پر اپنی تقریر کے ذریعہ روشنی ڈالی۔