ریاست بہار کے ضلع کیمور میں محکمہ اقلیتی ادارہ کی جانب سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی مستقل کوشش کی جا رہی ہے۔
اقلیتی نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے رواں ماہ قرض کی فراہمی کی جائے گی۔
اس کے لیے 2019-20 کے دوران جن نوجوانوں نے محکمہ اقلیتی کی ویب سائٹ پر قرض کے لیے درخواست دی ہے، انہیں فروری ماہ کے اخیر تک قرض کی فراہمی کرا دی جائےگی۔
اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے ضلعی اقلیتی افسر ستیندر ترپاٹھی نے بتایا کہ سال 2019-20 کے تحت 258 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
اس کی جانچ کے بعد 58 درخواستوں کو منظور کرلیا گیا ہے۔
فروری 2021 کے آخر تک یہ قرض تمام منظور شدہ درخواستوں کو فراہم کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 2021 کے قرض کے لئے درخواست دینے کا عمل اس کے فوراً بعد شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کا بنیادی مقصد بے روزگار اور اقلیتی نوجوانوں کو قرض فراہم کرکے ان کی مدد کرنا ہے۔