اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rahbar Coaching Centre رہبر کوچنگ میں غریب طلبا کو دی جائے گی مفت تعلیم

رہبر کوچنگ کلاس میں غریب و بے سہارا بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ اس میں آٹھویں تا دسویں جماعت کے طلبا وطالبات کو کوچنگ میں پڑھایا جائے گا۔ رہبر کوچنگ کا مقصد سماج کے کمزور طبقے کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ Free Rahbar Coaching centre

رہبر کوچنگ میں غریب طلبا کو دی جائیگی مفت تعلیم
رہبر کوچنگ میں غریب طلبا کو دی جائیگی مفت تعلیم

By

Published : Sep 2, 2022, 8:26 PM IST

گیا: ضلع گیا کے چیرکی میں اقلیتی برادری کے طلباء کی تعلیمی صلاحیت کو مزید فروغ دینے کے لیے رہبر کوچنگ سینٹر کی ایک برانچ کا افتتاح عمل میں آیا۔ رہبر کوچنگ سینٹر، بہار انجمن کے ماتحت چلتا ہے جس میں ایسے طلباء کو پڑھایا جاتا ہے جو اقتصادی طور سے کمزور ہیں اور وہ پڑھ کر آگے کچھ بنناچاہتے ہیں۔

انصاری مہاپنچایت کے کنوینر وسیم نیئر انصاری نے کوچنگ کا افتتاح کیا اور انہوں نے تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بہار انجمن کے ماتحت رہبر کوچنگ کا بہار، جھارکھنڈ میں قریب تیس سے زائد سینٹر جاری ہے۔ اسی کڑی میں ایک سینٹر گیا کے چیرکی میں بھی کھولا گیا ہے جس کا افتتاح جمعہ کو عمل میں آیا ہے۔

کوچنگ کے ذمہ دران کے علاوہ شہر کے معززین اور منتخب ہونے والے طلباء کے سرپرست بھی موجود رہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس کوچنگ میں کلاس 8 تا 10 کے بچوں کو پڑھایا جائیگا ۔اس میں داخلہ لینے والے بچوں کی کاونسلنگ کرائی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے چیرکی کے کئی اسکولوں کا دورہ کیا گیا تھا تاکہ غریب طلباء کی جانکاری مل سکے۔

واضح رہے کہ اس کو چنگ میں پڑھنے والے بچے جو نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہیں انہیں انجمن کی جانب سے اسکالرشپ بھی دی جاتی ہے ۔ یہ ایک مثبت پہل ہے اور اس سے طلباء کو فائدہ پہنچے گا اور انہیں کمپٹیشن کی تیاری میں بھی آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: CM Minority Employment Loan Scheme وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت 305 درخواست گزاروں کو رقم ملے گی

ABOUT THE AUTHOR

...view details