اردو

urdu

ETV Bharat / state

مفت میڈیکل کیمپ، خدمت یا سیاست؟ - مفت طبی کیمپ کا انعقاد

ضلع کشن گنج کے بھولا مارا پنچایت میں ڈاکٹر تارا شویتہ آریہ کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

مفت میڈیکل کیمپ، خدمت یا سیاست؟
مفت میڈیکل کیمپ، خدمت یا سیاست؟

By

Published : Mar 4, 2020, 5:47 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کے بھولامارا پنچایت میں ڈاکٹر تارا شویتہ آریہ کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں 300 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کے ساتھ مفت علاج کیا گیا۔ ان میں زیادہ تر خواتین تھیں۔

مفت طبی کیمپ کی مزید جانکاری دیتے ہوئے تارا شویتہ آریہ نے کہا کہ 'اس سے پہلے میں بہادرگنج، کشن گنج، پانجی پاڑہ اور راے گنج میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کر چکی ہوں اور اس بار ٹھاکرگنج میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں 300 مریضوں کا چیک اپ کیا اور ساتھ ہی مفت دوائیاں تقسیم کیں۔'

انہوں کہا کہ 'کیمپ میں لکواہ، کینسر اور عورتوں کی اندرونی بیماری مثلاً ماہواری سے جڑی بیماریوں کے مریض تھے۔'

مفت میڈیکل کیمپ، خدمت یا سیاست؟

جب اے آئی ایم آئی ایم کے ضلع صدر سے پوچھا گیا کہ کیا یہ سب سیاسی فائدے کے لیے کیا جارہا ہے تو انہوں نے کہا کہ 'کوئی ایک ایسا رہنما بتائیے جس نے انتخاب لڑنے سے پہلے ایسا کوئی کام کیا ہو، لوگ تو انتخاب جیتنے کے بعد بھی کیے گئے وعدے پورے نہیں کرتے اگر میں نیک نیتی کے ساتھ خدمت خلق کر رہی ہوں تو اس پر شک نہیں ہونی چاہیے۔

اگر تب بھی کوئی اعتراض جتائیں گے تو میں صرف اتنا ہی کہوں گی کہ آپ کو بولنا ہے بولتے رہئیے میرا کام ہے خدمت خلق کرنا جو میں کرتی رہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details