اردو

urdu

ETV Bharat / state

'غریب بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کا مشن' - تعلیم یافتہ بنانے کا مشن

نربھیا شکتی اسکول میں طلبہ و طالبات سے فیس نہیں لی جاتی ہے اور نہ ہی اس کے لیے عوامی چندہ کیا جاتا ہے۔

'غریب بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کا مشن'
'غریب بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کا مشن'

By

Published : Dec 23, 2019, 7:54 PM IST

Updated : Dec 23, 2019, 8:59 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک ایسا اسکول ہے جہاں غریب و پسماندہ طبقات کے بچوں کو ابتدائی تعلیم دے کر انہیں سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں داخلہ کرایا جاتا ہے۔

'غریب بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کا مشن'

دراصل شہر گیا میں واقع 'نربھیا شکتی اسکول' غریب بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے مشن پر سرگرم ہے۔ سینکڑوں بچوں کو ابتدائی تعلیم سے آراستہ کرا کر انہیں اچھے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں داخلہ مل چکا ہے۔ یہ اسکول گزشتہ پانچ برسوں سے خدمات انجام دے رہا ہے۔

نربھیا شکتی اسکول میں طلبہ و طالبات سے فیس نہیں لی جاتی ہے اور نہ ہی اس کے لیے عوامی چندہ کیا جاتا ہے۔

اسکول کے اخراجات کو ڈائریکٹر ستیاوتی دیوی خود ہی برداشت کرتی ہیں۔ اور ان کے ذریعے اساتذہ کو تنخواہ بھی دی جاتی ہے۔ تعلیم کے علاوہ نربھیا شکتی اسکول میں اپنی حفاظت کے لئے طالبات کو کراٹے کی تربیت بھی دی جاتی ہے تاکہ طالبات اپنی حفاظت خود کرسکیں۔

اسکول کے قیام کے متعلق ستیاوتی بتاتی ہیں کہ 'ان کو غریبوں کی مدد کرنے میں سکون ملتا ہے، اسکول کے قیام کے پیچھے کی وجہ اپنی بیٹی کو بتاتی ہیں۔

ستیاوتی دیوی بتاتی ہیں کہ 'جب ان کی بچی کی پیدائش ہوئی تھی تبھی انہوں نے ارادہ کر لیا تھا کہ جس طرح سے وہ اپنی بچی کو تعلیم سے آراستہ کرائیں گی۔ اسی طرح وہ غریب بچے وبچیوں کوتعلیم دلائیں گی ۔

ابھی حسب لیاقت وہ ابتدائی تعلیم دینے کا نظم رکھتی ہیں۔

ستیاوتی دیوی نے اپنے ارادے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ آگے اسکول کے تعلیمی نظام کو مزید وسعت عطا کریں گی۔'

Last Updated : Dec 23, 2019, 8:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details