دربھنگہ: ریاست بہار کے سی ایم کالج دربھنگہ کے سیمینار ہال میں اقلیتوں کے لیے مفت سی ٹی ای ٹی کوچنگ میں طلبا میں مفت کتابیں تقسیم کی گئیں اس دوران للت نارائن متھیلا یونیورسٹی دربھنگہ کے رجسٹرار پروفیسر مشتاق احمد نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور مقابلہ جاتی امتحانات کا دور ہے۔ آج سرکاری اور پرائیویٹ ملازمتوں اور روزی روٹی کے لیے مسابقت کے دور سے گزرنا پڑتا ہے۔ موجودہ مسابقتی امتحانات میں کامیابی کے لیے محنت، مناسب رہنمائی اور مناسب وقت کا انتظام ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلباء خود کو کسی سے کم نہ سمجھیں، مسلسل آگے بڑھنے کے لیے مضبوط ارادے ضروری ہیں۔ بغیر کسی وقفے کے مسلسل آگے بڑھنے سے منزل ضرور مل جاتی ہے۔ سی ایم کالج کے پرنسپل ڈاکٹر انیل کمار منڈل نے کوچنگ تمام طلباء کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہوئے انہیں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اساتذہ کی رہنمائی کے مطابق بہتر طریقے سے مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے سی ایم کالج میں کوچنگ کروانے پر بہار حکومت اور رجسٹرار کا شکریہ ادا کیا۔ Free Book Distributes to CTET Student