اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: اے ٹی ایم کلوننگ معاملے میں چار بدمعاش گرفتار - ATM cloning case in Darbhanga

ضلع دربھنگہ میں اے ٹی ایم کلوننگ کے ذریعہ روپے نکالنے کے معاملے میں چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دربھنگہ: اے ٹی ایم کلوننگ معاملے میں چار بدمعاش گرفتار
دربھنگہ: اے ٹی ایم کلوننگ معاملے میں چار بدمعاش گرفتار

By

Published : Aug 22, 2021, 8:08 PM IST

ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع پولیس نے اے ٹی ایم کارڈ بدل کر اور اے ٹی ایم کلوننگ کے ذریعہ لوگوں کے بینک کھاتوں سے روپے نکالنے والے ایک گروہ کے چار اراکین کو گرفتار کیا ہے۔

سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے یہاں بتایا کہ 'ضلع پولیس ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے ضلع کے سنگھواڑہ اور مغربی بنگال کے سلی گوڑی سے ایک گروہ کے چار اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے بدمعاشوں کے موبائل کے سی ڈی آر معائنہ سے یہ جانکاری ملی ہے کہ دربھنگہ اور آس پاس کے کئی علاقوں میں انہوں نے جرائم کی واردات کی ہیں۔'

بابو رام نے بتایا کہ 'گرفتار بدمعاشوں کی شناخت آدرش کمار، سنی کمار، راجیو کمار اور راہل کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'ان کے پاس سے دو لاکھ 25 ہزار روپے، چھ موبائل، 25 اے ٹی ایم کارڈ اور ایک کار برآمد کی گئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ: فرضی دستاویز کیس میں معاملہ درج کرنے کی ہدایت

انہوں نے مزید بتایا کہ 'تفتیش میں بدمعاشوں نے گذشتہ دو ماہ میں قریب 40 اے ٹی ایم تبدیلی کلوننگ کر روپے نکالنے کی بات قبول کی ہے۔'

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details