ارریہ :آج ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر و نگر تھانہ صدر سنیل کمار کی قیادت میں آج شہر کے چاندنی چوک ،اے ڈی بی چوک ،کالی مندی ،زیرو مائل ،بیر گاچھی چوک ، اسلام نگر، وکاس مارکیٹ وغیرہ جگہوں کا پولیس اہلکاروں نے معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران شہر کے زیادہ تر چوک چوراہوں پر لوگ غیر ضروری طور سے کھومتے ہوئے نظر آئے، جس پر ایس ڈی او نے لاک ڈاؤن کی ان دیکھی کرنے والوں کو سختی کے ساتھ اس پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔
اسی طرح مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ سے متصل پینٹ و پلاسٹک کی دکانیں کھلی نظر آئیں جس پر ایس ڈی او کی ہدایت اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر دو دکان سیل کر دیا گیا۔ اسی طرح زیرو مائل پر بھی دس بجے کے بعد دکان کھلی رہنے کی وجہ سے یہاں بھی دو دکانیں سیل کی گئی۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر چار دکانیں سیل اس موقع پر ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر نے کہا کہ ہم لوگوں نے پہلے سے ہی لوگوں کو بیدار کر دیا ہے، شہر میں مائک کے ذریعہ کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کر چکے ہیں۔ ایسے میں اب کوئی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا جا رہا ہے تو اس پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ دکان سیل کرنے کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔ آج بھی چار دکاندار کی دکانیں سیل کی گئی ہیں۔