پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ ضلع کے رسول پور تھانہ علاقہ کے رام پور کھڑہرا گاﺅں کے نزدیک کل دیررات ایک آٹورکشہ اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر ہوگئی ۔ اس واقعہ میں موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔
متوفیوں کی شناخت گھوگھا تھانہ علاقہ کے پکی سرائے گاﺅں باشندہ سنتوش کمار (17) ، ریشو کمار (18) اور چھوٹو کمار (16) کے طور پر کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کے وقت چار نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر رسول پور تھانہ کے کٹیریا گاﺅں کی جانب جارہے تھے تبھی راستے میں ایک مویشی کو بچانے کے دوران میں سامنے سے تیز رفتار آٹورکشہ سے موٹر سائیکل کی ٹکر ہوگئی ۔ زخمیوں کو بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔