اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bangladeshi Arrested In Kishanganj کشن گنج میں چار بنگلہ دیشی گرفتار

کشن گنج اسٹیشن کے دو نمبر پلیٹ فارم پر یوم جمہوریہ کے سلسلے میں آر پی ایف کی جانب سے تحقیقاتی مہم چلائی جارہی تھی۔ اس دوران پلیٹ فارم پر بیٹھے چار مشتبہ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ Bangladeshi Arrested In Bihar

کشن گنج میں چار بنگلہ دیشی گرفتار
کشن گنج میں چار بنگلہ دیشی گرفتار

By

Published : Jan 20, 2023, 8:20 AM IST

کشن گنج میں چار بنگلہ دیشی گرفتار

کشن گنج:بہار کے کشن گنج ریلوے اسٹیشن سے آر پی ایف نے چار بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے مشتبہ رویے کو دیکھ کر آر پی ایف جوانوں نے چاروں سے پوچھ گچھ کی۔ ان سے شناختی کارڈ سے متعلق دستاویزات طلب کیں۔ لیکن ان لوگوں نے نہ تو کوئی کاغذات دکھائے اور نہ ہی تسلی بخش جواب دیا۔ وہ صرف اتنا کہہ رہے تھے کہ انہیں لدھیانہ جانا ہے۔ جس کے بعد چاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جب آر پی ایف کے جوانوں نے چاروں بنگلہ دیشی شہریوں سے ان کا پتہ پوچھا تو انہوں نے کاغذ کا ایک ٹکڑا نکالا اور اسے دیکھ کر اپنا پتہ بتانا شروع کردیا۔ جس میں مغربی بنگال کے اتر دیناج پور ضلع کا تھانہ گوالپوکھر کا پتہ لکھا ہوا تھا اور اسی کو دیکھ کر وہ جواب دے رہے تھے۔ اس پر آر پی ایف کو شک ہونے لگا۔ پھر انہوں نے وہ کاغذ ان سے لے لیا اور اس کے بعد چاروں اپنا پتہ نہیں بتا سکے۔

آر پی ایف نے چاروں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے ابتدائی مرحلے میں چاروں مشتبہ بنگلہ دیشی اپنی باتوں سے آر پی ایف کو گمراہ کرتے رہے۔ لیکن آر پی ایف نے بھی پوچھ گچھ جاری رکھی۔ اور آخر کار ملزمان نے آر پی ایف کے سامنے اپنی حقیقت بتا دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چاروں بنگلہ دیش کے رہائشی ہیں۔ بدھ کی صبح یعنی 18 جنوری کو بنگلہ دیش بھارت بین الاقوامی سرحد کے تاربیڑا کو عبور کیا اور چاپدا بازار سرحد کے راستے بھارت میں داخل ہوئے۔ چاپدا بازار سے پیدل گوالپوکھر پہنچے اور وہاں سے کشن گنج کے کیلٹیکس چوک پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:Bangladeshi National Arrested فیروزآباد میں ایک بنگلہ دیشی کو ٹکا کرنسی کے ساتھ گرفتار

پھر کیلٹیکس چوک سے ریلوے لائن پکڑی اور اسٹیشن پر پہنچے۔ بدھ کی رات یعنی 18 جنوری کو لدھیانہ جانے والی امرتسر ایکسپریس ٹرین کا انتظار کر رہے تھے تبھی اس دوران چاروں آر پی ایف کے ہاتھوں پکڑے گئے۔ چاروں نے آر پی ایف کو اپنا نام بتایا، جس میں 34 سالہ رابن چندر برمن گاؤں سنیہاری ضلع ٹھاکر گاؤں، 23 سالہ سمن داس گاؤں چھوٹا سگھیا ضلع ٹھاکر گاؤں، 25 سالہ امل چندر برمن گاؤں چھوٹا سگھیا ضلع ٹھاکر گاؤں اور 23 سالہ عزیز ال گاؤں دامل پسچھمپاڑہ، ضلع ٹھاکر گاؤں بنگلہ دیش کے طور پر شناخت ہوئی۔ ان کے پاس سے تین موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ موبائل چیک کرنے پر بنگلہ دیش کے نمبر ملے ہیں۔ چاروں کے پاس سے 9 ہزار روپے کی بھارتی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details