بھارت، نیپال سرحد سے متصل بہار میں مشرقی ضلع چمپارن کے ادا پور تھانہ علاقے کے مورتیاں گاؤں سے بہار پولیس نے بڑی تعداد میں فرضی نوٹوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین چندر جھا نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ مورتیاں گاؤں میں جرائم پیشہ افراد کی ایک گروہ نیپال سے بڑی تعداد میں فرضی نوٹ بھارت لایا ہے، اور اسے جلد ہی بھارتی بازاروں میں چلانے والے ہیں۔