ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں 14 ہزار لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی ہے اور اس کے ساتھ چار اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
نگر تھانہ پولیس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کریات کیمپ کے قریب دیر رات کچی شراب سے بھرے ہوئے ایک ٹرک پکڑنے میں کامیاب ہوئی ہے اور اس موقع پر ایک سمگلر کی بھی گرفتارکیا گیا ہے۔
ضبط کیے گئے ٹرک کو نگر تھانہ میں جمع کیا گیا جبکہ اسمگلر کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج نگر تھانہ میں پریس کانفرنس کے ذریعے ایس پی پشکر کمار نے صحافیوں کو اس کی معلومات فراہم کی ہے۔
ڈی ایس پی پشکر کمار نے بتایا کہ نگر تھانہ صدر سنیل کمار کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دو ٹرک مغربی بنگال کے ودھا نگر سے ارریہ کے راستے شراب بنانے میں استعمال ہونے والی سپریٹ کو کثیر مقدار میں مظفرپور کی طرف بھیجی جارہی تھی۔