اس معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کی 17 اکتوبر کو نوآؤں تھانہ حلقہ کے اکھنی موضع میں گاؤں کی ایک عورت کملا دیوی جو اپنے گوشالہ کے پاس بہار سرکار کی غیر مجروعہ زمین کی لکڑی سے گھیرا بندی کر رہی تھی تبھی اس کے رشتہ داروں نے لاٹھی ڈنڈہ سے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
قتل کے الزام میں چار ملزمین گرفتار - ضلع کیمور ایس پی دلنواز احمد
زمینی تنازع میں ایک خاتون کو لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتارے جانے کے معاملے میں ضلع کیمور کے ایس پی دلنواز احمد کی ہدایت پر نوآؤں پولس نے نامزد سبھی چار ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
قتل کے الزام میں چار ملزم گرفتار
اس معاملہ میں خاتون کے شوہر سریش بند کے زریعہ نوآؤں تھانہ میں چار لوگ کے خلاف نامزد مقدمہ دائر کرائی تھی۔
نوآؤں پولس نے جگل بند اور سمیر بند نامی شخص کو بکسر شاہراہ پر پنجراٶں گاٶں سے گرفتار کیا جبکہ دو اور ملزم گیا بند اور رام اوتار بند کو پیارا گاؤں سے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کی گرفتار چاروں ملزم کو پوچھ تاچھ کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔