اردو

urdu

By

Published : Feb 14, 2020, 12:35 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 7:43 AM IST

ETV Bharat / state

ارریہ: قتل اور لوٹ کے الزام میں چار ملزمین گرفتار

گزشتہ دنوں بھرگامہ تھانہ حلقہ کے کھجوری بازار میں ہونے والی فائرنگ میں ارریہ پولیس نے ایس پی دھورت سائلی کی قیادت میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ارریہ: قتل اور لوٹ کے الزام میں چار ملزمین گرفتار
ارریہ: قتل اور لوٹ کے الزام میں چار ملزمین گرفتار

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں پکڑے گئے چاروں ملزمین کوسی و سیمانچل کے ساتوں اضلاع کے کئی تھانہ حلقہ میں سپاری لے کر قتل اور لوٹ مار کے واقعہ کو انجام دیتے تھے۔

ارریہ ایس پی دھورت سائلی نے آج نگر تھانہ میں پریس کانفرنس کر میڈیا اہلکاروں کو مذکورہ معلومات فراہم کیں۔

ایس پی دھورت سائلی نے کہا کہ 'پکڑے گئے بدمعاشوں میں کسی پر ایک درجن تو کسی پر ڈیڑھ درجن مجرمانہ معاملہ مختلف اضلاع کے تھانے میں درج ہیں۔ ان بدمعاشوں کی تلاش پورنیہ، سپول، مدھے پورہ، سہرسہ و کٹیہار کے پولیس کو بھی تھی۔

ارریہ: قتل اور لوٹ کے الزام میں چار ملزمین گرفتار

موقع سے فرار ہوئے مزید دو بدمعاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔ گرفتار بدمعاشوں میں سدیس کمار مدھے پورہ، گنیش مکھیا سپول اور سنیل یادو و مادھو پورنیہ ضلع کا رہنے والا ہے۔

ایس پی نے کہا کہ بھرگامہ پولیس کی مستعدی سے و عام لوگوں کے تعاون سے چاروں مجرموں کو دبوچا گیا ہے۔'

ایس پی نے کہا کہ 'سنیل یادو مجرموں کا سرغنہ بن کر سیمانچل کے علاقوں میں قتل و لوٹ جیسے معاملے کو انجام دے رہا تھا، ان لوگوں نے گزشتہ دس دنوں میں ضلع کے اندر ہوئے لوٹ معاملے کو قبول کر لیا ہے اور اسی کے تحت بھرگامہ کے کھجوری بازار میں بھی لوٹ کی نیت سے آئے تھے۔

پولیس نے ان کے پاس سے ایک پسٹل، تین دیسی کٹا، سترہ زندہ کارتوس، ایک خالی کھوکھا و تین موٹرسائیکل برآمد کیا، گرفتار بدمعاشوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 7:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details