اردو

urdu

ETV Bharat / state

سید شہاب الدین کے والد کاانتقال

ضلع سیوان کے سابق رکن پارلیمان سید شہاب الدین کے والد محمد حسیب اللہ کا آبائی گاؤں پرتاپ پور سیوان میں گزشتہ رات نو بجے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 90 برس تھی، وہ کافی دنوں سے علیل تھے۔

آرجے ڈی کے سابق رکن پارلیمان شہاب الدین کے والد کاانتقال
آرجے ڈی کے سابق رکن پارلیمان شہاب الدین کے والد کاانتقال

By

Published : Sep 20, 2020, 8:45 AM IST

ریاست بہار کے ضلع سیوان کے سابق رکن پارلیمان شہاب الدین کے والد کا انتقال ہو گیا۔ تو وہیں والد کے آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے شہاب الدین کو پیرول پر باہر لانے کی کوشش کی جاری ہے۔۔

باوثوق ذرائع سے ملی خبر کے مطابق 20 دنوں کے پیرول کے لئے بہار حکومت کورٹ سے سفارش کرنے پر غور کررہی ہے۔

سیوان کے سابق رکن پارلیمان و آرجے ڈی کے سنیئررہنماء سید شہاب الدین کے والد محمد حسیب اللہ کا انتقال ہو گیا۔ آخری سانس انہوں نے اپنے آبائی گاؤں پرتاپ پور سیوان میں رات نو بجے کے بعد لی ۔ ان کی عمر قریب 90 سال تھی، کئی ماہ سے وہ سخت علیل تھے، مرحوم کے داماد عمیر احمد خان عرف ٹکا خان رکن ضلع پارشد بارہ چٹی گیا نے بتایا کہ پسماندگان میں تین بیٹے اور چھ لڑکیاں ہیں، ایک بیٹے کا دوسال پہلے انتقال ہو گیا۔

اطلاع کے مطابق والد کی تجہیز وتدفین میں شامل ہونے کے لئے شہاب الدین کی پیرول پر ضمانت لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عمیر خان نے بتایا کہ تدفین کا وقت ابھی متعین نہیں ہوا ہے، دارالحکومت دہلی میں شہاب الدین کے پیرول لینے کی کوشش کی جاری ہے۔

منظوری کا انتظار ہے اس کے بعد ہی تدفین کا وقت متعین ہوگا۔ بتایا گیا کہ شہاب الدین کے والد محمد حسیب اللہ کی طبیعت سخت علیل ہونے کے بعد رشتے داروں نے بہار حکومت سے شہاب الدین کو پیرول دینے کی گزارش کی تھی لیکن حکومت ان کی اس سفارش پر اب غور کررہی ہے۔

عمیر احمد خان نے بتایا کہ ریاستی حکومت شاید کہ 20 دنوں کے پیرول کی سفارش پر غور کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارریہ :جیوکا ملازمین کو قرض کی فراہمی

حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حکومت نے منظوری دی ہے یا نہیں؟

اگر پیرول پر شہاب الدین باہر آتے ہیں تو تدفین کل یعنی پیر کے روز ہونے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ شہاب الدین کئی سنگین جرم میں سزا یافتہ ہیں اور وہ فی الحال دہلی کے تہاڑ جیل میں قید ہیں، شہاب الدین کے انتقال پرکئی رہنماوں نے اظہار تعزیت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details