وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ کی گئی ورچوئل ریلی کو آفت کے وقت کو موقع غنیمت کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سابق راجیہ سبھا ایم پی علی انور انصاری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ ابھی کیا کیا کھیل ہو گا کسی کو اندازہ نہیں ہے۔
ان کے لئے تو یہ آفت موقع غنیمت میں بدلنے والے ہیں۔ اسے موقع غنیمت میں بدل رہے ہیں، یہ تو سیاست ہو رہی ہے اور یہ مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس ملک کے مظلوموں کے جلے پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی میں بی جے پی نے تقریباً دو سو کروڑ خرچ کیا۔