بائک سواروں نے سابق آئی پی ایس افسر کی پٹائی کی - بائک سواروں
ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ کے جگن پورا علاقے میں بائک سواروں نے سابق آئی پی ایس افسر کی سرعام جم کر پٹائی کردی۔ حملے میں آئی پی ایس افسر زخمی ہوگئے۔
بائک سواروں نے سابق آئی پی ایس افسر کی پٹائی کی
اطلاعات کے مطابق ریٹائیرڈ آئی پی ایس افسر اجئے ورما اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ خریداری کرنے گئے تھے۔جب وہ واپس لوٹ رہے تھے تب جگن پورا کے قریب ایک بائک سوار نے ان کی کار میں ٹکر مار دی۔
اجئے ورما نے بائک سوار کی گاڑی سے کنجینکال لی۔اس کے بعد نوجوان نے فون کر اپنے دوستوں کو بلا لیا اور ان بائک سواروں نے آئی پی ایس افسر کی خوب پٹائی کردی۔
Last Updated : Sep 26, 2019, 11:33 PM IST